اسلام آباد: کورونا وائرس سے 161 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 310 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 590، بلوچستان میں 22 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330، اسلام آباد میں 76 ہزار 492 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Load/Hide Comments