کورونا نے مزید 29 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2 ہزار 253 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار 659، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 104، بلوچستان میں 19 ہزار 220، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 81 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں