کابل: نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا۔افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے، ایئرپورٹ پربحالی کا کام تقریباً مکمل کرلیا، اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے، کابل ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ پہلے ہی جاری تھا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- عدلیہ فل کورٹ کے ذریعے آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے: خورشید شاہ
- تنازعات کا شکار بنچ عدلیہ کی ساکھ کیلئے ٹھیک نہیں: شیری رحمان