لاہور: ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب میں کل 3 بجے مظاہرے کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرز بھرپور شرکت کریں، صوبوں اور مرکز میں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں، الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا
- پی ٹی آئی میں ہی ہوں ، سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں : اسد قیصر
- وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال