پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس: پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں