پرتگال نے لاک ڈاون اور ایمرجنسی میں مزید توسیع کرنے کا عندیہ دے دیا

لزبن (ضیاء سید سے) کرونا کےپیش نظر پرتگال نے لاک ڈاون اور ایمرجنسی میں مزید توسیع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جب کہ روز بروز پرتگال میں کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر آسٹریا اور جرمنی سے ڈاکٹروں اور میڈیا اسٹاف کی ٹیمیں پرتگال پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاموں کے لیے رضاکاروں کی بھی مدد کی جا رہی ہے ایک درجن کے قریب پاکستانی بھی مختلف ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں پرتگال نے اسپین کے ساتھ اپنا بارڈر بند کر دیا ہے اور ملک کے اندر داخل اور جانے والے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ رواں کی نقل حرکت پر کٹری نظر رکھی جا رہی ہے غیر ضروری سفر کرنے والوں اور ماسک نہ پہننے والے افراد اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں ۔پرتگال بھی رواں برس کرونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے متاثر ترین ملک ہے اور ملک بھر میں کرونا کنٹرول کرنے کے لیے ایک ماہ سے لاک ڈاون اور ایمرجنسی کا نفاذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں