اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے تمام سیاسی قوتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ قوم اس وقت یقیناً ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، مشکل فیصلے حالات کے مطابق ضروری تھے، ان شاء اللہ ہم اس دور سے گزریں گے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ حکومت نے اس بوجھ کو بانٹنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، وقت کا تقاضا ہے تمام سیاسی قوتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں، میثاق معیشت کے تحت پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانا ہوگا، پاکستان کی معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔
Load/Hide Comments