وفاقی حکومت نے توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی کے لئے کام شروع کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پارلیمان نے توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی کے لئے کام شروع کر دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس کمیٹی چئیرمین رانا قاسم نون کی صدارت میں ہو گا۔اجلاس کے لیے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی توہین پارلیمنٹ سے متعلق مسودہ پر بھی غور کرے گی۔توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر غور کے لیے متعلقہ وزارتوں کے افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں