وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے اور ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں