لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس میں نومنتخب سپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ن لیگ نے منصور عثمان کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، سپیکر کےالیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں لہٰذا اس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔مسلم لیگ ن نے اپنی درخواست میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب کالعدم قرار دینے اور دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ اور رانا مشہود نے کہا کہ آئین کہتا ہے سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری ہو، کل اوپن بیلٹ پر الیکشن ہوا، آج تک ایسی کھلے عام دھاندلی نہیں دیکھی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا
- پی ٹی آئی میں ہی ہوں ، سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں : اسد قیصر
- وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال