میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا

اسلام آباد:میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں موجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تندرست قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز ہسپتال کے پانچ اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان سے بلڈاور یورین سیمپل بھی لیے گئے، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں