ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور: ملک بھر میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے باعث روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بنیک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھے کاروباری روز کے انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ کے بارے میں بتایا گیا جو کہ 188 روپے 18 پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے سبب ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں بدترین گراوٹ کا سامنا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اضافے کے بعد امریکی کرنسی 186 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 188روپے 18 پیسے پر جاپہنچی ہے۔واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں