مفتی منیب الرحمٰن کا آج کے دن کے روزے کی قضاء رکھنے کا اعلان

کراچی:سابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین منیب الرحمان نے آج کے دن کے روزے کی قضاء رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے فیڈرل بی ایریا میں نماز عید پڑھائی۔عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو توفیق نہیں کے امت مسلمہ کے حق میں آواز اٹھائیں، ہم سب پر فرض ہے پر امن احتجاج کا طریقہ اختیار کریں، وزیر مزہبی امور نےاوقاف کے ملازمین پر مشتمل کمیٹی بنائی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین بتاتے رہیں کہ کوئی شہادات موصول نہیں ہوئی، ہمیں بالواسطہ بھی اطلاعات موصول ہوئی، حکومتی ماہرین بھی بتاتے رہیں، اسکے باوجود آدھی رات کو عید کا اعلان کردیا گیا، بس اسکا انتظار تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی اعلان کریں۔ مرکزی کمیٹی اسپر انگوٹھا لگائے۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہوا، میں نے صبر کیا، اگر میں متوازی اعلان کرتا تو یہ کہتےکہ مذہب کو انتشار کے لیئے استعمال کیا، جب تک میرے پاس منصب تھا، دیانت و امانت اور شریعت کے مطابق ذمہ داری ادا کی، پاکستان کے مسلمان ایک دن روزے کی قضا رکھیں، میں جمعے کو روزے کی قضا رکھونگا، متقکین بھی روزے کیساتھ ایک دن کی اعتکاف قضا روزے کیساتھ پوری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں