اسلام آباد : حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے ، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ، مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کر لی ہے۔