فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کی، اب میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں