لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کہ لاڈلے کو کیسے تحفظ دیا جارہاہے۔ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کےالزام پر نااہل کردیاگیا جبکہ لاڈلے (عمران خان) کو کھلی چھوٹ دی گئی۔ 8 سال سےفیصلہ نہیں آیا،۔فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں9رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ50 بار التوا دیا گیا۔اس سے قبل ایک وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے خطاب سے متعلق ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ قومی اسمبلی میں میرے خطاب کا محور یہ خیال تھا کہ جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس چیز کو سمجھے بغیر ہم محض ایک دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچ سکیں گے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی