عمران خان کی گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا
قبل ازیں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا جبکہ آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں