کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان خط نہ لہرائیں، ثابت کردیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے تو ایوانوں میں، سڑکوں پر ان کے ساتھ ہوں گے۔لیاقت آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کےخلاف سازش ہوئی تو ثابت کردیں، گذشتہ روز کے جلسے نے یہ ثابت کردیا کہ آپ اقتدار کیلئے یہ سازش کر رہے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کیلئے شامل ہوئے تھے، وہ لاپتہ لوگوں کو بازیاب نہ کرانے کا کوئی ایک جواز بتا دیں؟ موجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کیلئے آخری موقع مانگا ہے جو انکو دینا چاہیے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے وہ وزیراعظم بنے، اگر ہمارے معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو ہم زیادہ عرصہ انتظار نہیں کریں گے، پھر اپوزیشن کی نشستیں اور سڑکیں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی