لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر ہو گیا، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ پیر کو کیسز کی سماعت کرے گا۔گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا
- بلوچستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی گرفتار