لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر جھوٹا الزام لگایا گیا، دو دو دفعہ گرفتار کیا گیا، تمام انکوئیری ہو چکی، شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معاملات کی تفتیش ہو چکی، مگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ہیں، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا، مگر کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، دوائی، گیس لوٹنے آئے ہیں، شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی