اسلام آباد: 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سکینڈل پر تحقیقاتی کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی، کمیٹی تجاویز پر مبنی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کی پابند ہے۔
حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا آج ہوگا، کمیٹی ویڈیو سے متعلق سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ویڈیو معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع پر تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کے امکانات پر تجاویز دے گی۔ کمیٹی کیسز نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن بھجوانے پر بھی تجاویز دیگی۔ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ دے گی۔ کمیٹی تحقیقات، تجاویز پر مبنی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرائے گی۔
یاد رہے وزیراعظم نے ایم پی ایز ویڈیو معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی میں فواد چودھری، شیریں مزاری، شہزاد اکبر شامل ہیں۔