اٹک: عدالت نے شیخ راشد شفیق کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا، پولیس کے وکلا کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو مسجد نبویؐ میں نعرے بازی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments