رکشہ میں خاتون سے دست درازی، پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی

لاہور لاہور میں یوم آزادی پر رکشا سوار خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے اوباش نوجوان اور ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت کرلی گئی، دونوں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔اس سے قبل پولیس کی جانب سے واقعہ کے خلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راوی روڈ پر اوباش لڑکوں کو ایک چنگ چی رکشہ کا پیچھا کرتے اور ہلڑ بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو سفید شرٹ میں ملبوس ایک اوباش نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوجاتا ہے جبکہ رکشے میں بیٹھی دوسری خاتون چپل اتار کر دوسرے لڑکوں کو قریب آنے سے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں