روپے کی پھر بے قدری شروع، امریکی ڈالر دوبارہ تگڑا ہونے لگا

کراچی: چند دن مسلسل کمی کا شکار رہنے کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔
پاکستانی روپے کو روندتے ہوئے انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 210 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 211 روپے پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں