راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے راجا صغیر کامیاب قرار

راولپنڈی: الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب میں راجا صغیر کو کامیاب قرار دے دیا۔
راولپنڈی کے حلقہ پی پی7 کے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی جس کے بعدن لیگ کے راجہ صغیر احمد کامیاب قرارپائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیراحمد کی برتری بڑھ کر 55 ہوگئی،ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی7 نے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی نتائج جاری کردئیے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمدنے 68918 ووٹ حاصل کئےجبکہ تحریک انصاف کے کرنل محمد شبیر اعوان 68863 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں