دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لئے سپیکر کو مراسلہ جاری

لاہور: ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لئے سپیکر کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں استدعا کی گی کہ دوست مزاری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ان کو نااہل کروایا جائے۔ایم پی اے شجاعت نواز اور محمد رضوان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے مراسلہ بھجوایا، مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازع بنایا۔دوست مزاری نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلایا اور ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا، سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں