لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا، غربت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، یہ آپشن استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ صدر پاکسان مسلم لیگ نون شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے سامنے مجھے رسوا کرنے کی کوشش کی گئی، مجھے صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، کہا گیا صاف پانی کیس میں اربوں کا غبن کیا گیا، مجھ پر صاف پانی کمپنی کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، اکتوبر 2018 میں نیب نے مجھے اپنے عقوبت خانے بلایا، صاف پانی کیس میں تمام لوگوں کو باعزت بری کیا گیا، انجینئر راجہ صاحب کو گرفتار کیا گیا، کئی ماہ جیل میں رہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس کا عدالتی فیصلہ ہم سب کی کامیابی ہے، قوم کی ایک ایک پائی بچائی ہے، سب سے کم بولی دینے والوں سے مزید پیسے کم کرائے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے کمپنی کے سی ای او، چیئرمین کو بھی نہ چھوڑا، پیپرا قانون کہتا ہے بولی دینے والے سے حکومت جوڑ توڑ نہیں کرسکتی، قوم کے اربوں بچائے، ساڑھے 3 سال سے اس جرم کی سزا بھگت رہا ہوں، غریب قوم کی ایک ایک پائی بچانے کاجرم کرتا رہوں گا، غریب قوم کیلئے ہزاروں جرم کرچکا جس میں کئی سو ارب بچائے۔لیگی رہنما نے کہا کہ 3 ہزار 300 ارب روپے 10 سال میں عوام کی خدمت کیلئے خرچ کیے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، نئی لیکس میں پاکستان کے بعض لوگوں کے نام آئے، این سی اے نے سوئس بینکس میں بھی میرے اکاؤنٹس کی چھان بین کی، میرے خلاف کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر بھی تختہ دار پر لٹکا دینا، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے چائے والے کہاں گئے ؟ عمران خان کے چائے والے کالی چائے پیتے ہیں یا دودھ والی ؟۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی