بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں دو وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں دو وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچز کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو گیارہ رنز بنائے، شائے ہوپ نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نکلس پوران نے 74 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں بھارت نے ویسٹ انڈین ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، سنجو سیمسن نے 54 اور اکشر پٹیل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور کائل مائرز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شانداز اننگز پر اکشر پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں