لندن: برطانوی دارالعوام میں افغانستان سے انخلاکے معاملے پر بحث ہوئی، اپوزیشن ارکان نے وزیرخارجہ ڈومینک راب کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔برطانوی ایوان میں ہونیوالی بحث میں اپوزیشن لیڈر کیراسٹارمر نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کو برے طریقے سے ہینڈل کیا گیا، وزیراعظم بورس جانسن قیادت کے قابل نہیں، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی انخلا موجودہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا، افغانستان میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے نظریات میں تبدیلی نہیں آئی، شرعی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہمارا کوئی رکن کسی کے گھر میں داخل نہیں ہوا، خواتین کو طالبان سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- عدلیہ فل کورٹ کے ذریعے آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے: خورشید شاہ
- تنازعات کا شکار بنچ عدلیہ کی ساکھ کیلئے ٹھیک نہیں: شیری رحمان