لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا منفرد اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انہوں نے 29 ہاف سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں تاہم بابراعظم نے ان کی حکمرانی ختم کرنے کا خواب سجا لیا ہے۔اگر بابراعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے تو انہیں بقیہ 3 ٹی 20 میچز میں سے کسی 2 میچز میں سنچری سکور کرنا ہوگی تاہم نصف سنچریوں کے معاملے میں بابراعظم روہت شرما سے ایک ہاتھ آگے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کل 3 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔دوسری جانب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دوسرے ٹی 20 میچ میں 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار