لاہور:ایشیا ہاکی کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے آخری منٹ میں گول سکور کرکے پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو میچ کے آخر تک ایک گول کی برتری رہی مگر کھیل کے آخری منٹ میں پاکستان کے رانا عبدالوحید نے گول سکور کرکے قومی ٹیم کو شکست سے بچا لیا اور روایتی حریف کے فتح کے خواب ملیا میٹ کردیئے۔بھارت کی جانب سے کارتی سلوم نے گول سکور کیا جبکہ پاکستان کے گول کیپر حسین اکمل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی: مریم نواز
- خنجراب پاس 3 سال بعد دوبارہ کھل گیا، وزیراعظم کی مبارکباد
- خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے 3 ججوں کے ترجمان بن گئے ہیں، رانا ثناء اللہ
- عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہ بیٹھنے کا اعلان
- موجودہ حالات میں فوری الیکشن ممکن نہیں: وزیر اعظم شہباز شریف
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب