الجزائر: ترکی کے بعد الجزائرکے شمال مشرقی متعدد صوبوںمیں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران 25 فوجی اور 7 شہری ہلاک ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ نے الجزائر کی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ الجزائر کے 14 صوبوں میں گزشتہ رات ایک ساتھ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کو بجھانے کے دوران پچیس فوجی اور 7شہری ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بیلجود نے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے اوراس میں ممکنہ طور پر ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے متاثرہ خانداوں کو معاوضہ دینے کا یقین دلایا ۔ان ہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے ماہرین کی 140 رکنی ٹیم جلد صوبہ تزی اوزو روانہ کی جائے گی۔