اسرائیلی فورسزکی بربریت، خاتون صحافی کے جنازے پر بھی شیلنگ کر دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کا جینا محال کر دیا، گزشتہ روز شہید ہونے والی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی شیلنگ کر دی، فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان شہید کر دیا۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، بیت اللحم میں بھی احتجاج کے دوران فائرنگ کر دی جس سے 29 سالہ نوجوان شہید ہو گیا جس کی شناخت ایمن کے نام سے ہوئی۔

گذشتہ روز اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون صحافی غفران وارثنا کاجنازہ اٹھا تو اس پر بھی اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے شیل برسا دئیے، اکتیس سالہ خاتون کو گزشتہ روز سینے میں گولی مار کر شہید کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی تاریخ مظالم سے بھری ہوئی ہے، اس سے قبل اسرائیل کی بدنام زمانہ فوج الجزیرہ کی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی لاٹھی چارج کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں