مانچسٹر(خبریں یو۔کے)صحافی جناب احمد وارث نظامی کی اچانک موت سے صحافت کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔ نظامی صاحب طویل مدت تک شعبہ صحافت سے منسلک رہے اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اپنی خدمات در انجام دیتے رہے۔ ساتھ ساتھ گروپ کا ایک اہم اجلاس مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بلایا گیا جس میں چیئرمین اظہر شاہ وائس چیئرمین امجد مغل سیکرٹری جنرل جاوید شاہ رضوان کاظمی طاہر نوید رانا عبدالروف اور محمد افضال نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی حالیہ لہر میں ہلاک ہونے والے صحافی احمد نظامی اور اطہر عاشق کی خدمات کو سراہا گیا۔ اطہر عاشق بلا شبہ ایک بہترین انسان دوست اور پاکستان سے محبت کرنے والے درد مند انسان تھے۔ پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے انتھک خدمات سرانجام دیں۔ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسے کا اہتمام کیا اور پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا۔ ان جیسے محب وطن پاکستانی کی خدمات کمیونٹی میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آخر میں سب مرحومین کی بخشش کی دعا بھی مانگی گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی