احتجاج کی آڑ میں معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کر دیں۔محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھائیں، صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا احتجاج کی آڑ میں عوام کے روز مرہ معمولات زندگی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سڑکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں، امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز سے نبھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں